لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر

نوازشریف کالندن کےمہنگے ترین ریسٹورنٹ کھانا،تصویر وائرل،حکومت کا نوٹس

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھاناکھانے کی تصویر کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوانے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس کے لیا،وزیراعظم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا اور ان سے پوچھا کہ باہر جاکروہ کھاناکھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں۔وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے پوچھا کہ نوازشریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں،عمران خان نے صوبائی وزیر کوہدایت کی کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ لندن کے ریسٹورینٹ میں تصویر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔نوازشریف کو ڈاکٹرز نے گھر سے نکلنےاور واک کرنے کا مشورہ دیا ہے، سابق وزیراعظم نے خاندان کے افراد کے ساتھ لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں شام کا کھانا کھایا۔نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔نوازشریف کی ہوٹل کی تصویر سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے طنز کے تیر برسا دیے۔
فواد چوہدری نے اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کےمناظر ہیں‘۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کھاؤ پیوبیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری، سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *