اسلام آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کو پی ایس ایل سے باہر کر دیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 52 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔مگر جلد ہی تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کا کوئی بھی کھلاڑی اسلام آباد کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 162 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *