لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)کرس لین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، لاہور قلندرز پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔ ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ نے 29 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ شان مسعود نے 42 ، روحیل نذیر نے 24ورروی بوپارہ نے 33 رنز بنائے ۔ لاہور قلندر کے ڈیوڈویزے اور شاہین آفریدی نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لین نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 113 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،تاہم سہیل اختر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے کوئی بھی باؤلر لاہور قلندرز کے سامنے ٹک نہ سکا اور صرف عثمان قادر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔لاہور قلندرز نے ہدف 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔
پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ۔ میچ آج شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کےتمام میچز بند اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آج کے میچزبھی بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *