عید الاضحی 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی، فواد چودھری نے اعلان کر دیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر برائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ”رویت“ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
واضح رہے اس سے پہلے فواد چودھری نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی پہلے سے کیا تھا اور ان کے اعلان کے مطابق ہی چاند نظر آنے کی رویت پر عیدالفطر ہوئی تھی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت پر شہادتیں اکٹھی کر کے شوال کے چاند کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *