بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلی ترین اعزاز ’’نائٹ ہڈ ‘‘دیا جائے گا

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنوانے میں اہم کردار اد کرنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلی ترین اعزاز ترین اعزازات میں سے ’نائٹ ہڈ‘سے نوازا جائے گا۔
لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بلے باز بین اسٹوکس نے چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناقابل شکست 84رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جوز بٹلر کے ہمراہ اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ فائنل میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو میچ میں زیادہ باؤنڈریز مارنے کی بنیاد پر ورلڈ چمپئن قرار دیا گیا۔بین سٹوکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور اب انہیں انگلینڈ کے اہم ترین اعزازات میں سے ایک ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا سٹوکس کو ’نائٹ ہڈ‘ دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ یہ اعزاز کسی بھی فرد کو اس کی برطانیہ کے لیے شاندار خدمات پر بادشاہ یا ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیا جاتا ہے اور جس شخص کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ ’سر‘ لگا سکتا ہے۔اگر بین سٹوکس کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے تو وہ اسے وصول کرنے والے انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے۔اس سے قبل سابق عظیم انگلش اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک وہ آخری کھلاڑی تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *