پاک فضائیہ کی موٹر وے پر کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ ، جہاز سڑک پر اتار کی ان پر کیا چیز لگائی گئی ؟ زبردست خبر

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا روڈ رن وے پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹس نے کمال بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور ملٹری کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں میں موٹر وے پر لینڈنگ کے بعد ایندھن بھرا گیا ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، لڑاکا طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ کی، طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا، طیاروں کو موٹر وے پر ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ یاد رہے اس سے پہلے پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل دن اور رات میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جبکہ اسی دوران نہیں ہتھیاروں کے ساتھ لیس کرنے کی کامیاب مشق کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *