اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی، کوئی عہدہ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ اسد عمر نے لکھا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی لے لوں۔اسد عمر نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں، ہم ان شااللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *