عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کو سزا سنا دی گئی

معظم علی،خالدشمیم اورمحسن علی کو عمرقید، ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سید کو عمر قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے قتل کی سازش، معاونت اور سہولت کاری کیس پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو عمران فاروق کے ورثا کو 10، 10لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ ایف آئی اے نے دہشتگردی دفعات کے تحت عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے 5 دسمبر 2015 کو پاکستان میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا جس میں تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو گرفتار کیا گیا، جن پر قتل سمیت قتل کی سازش تیار کرنے، قتل میں معاونت اور سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گئے۔پاکستانی حکومت کی جانب سے برطانیہ کو دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *