کراچی میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ ایک شخص جاں بحق

احساس پروگرام کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 5 سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کراچی میں دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا اور دفتر میں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ ماہ سے احساس پروگرام جاری ہے جس میں مستحقین کو رقم دی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔ اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *