ملک میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی، فواد چوہدری

فواد چودھری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی تاہم رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں جب کہ ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر کے معاملے پر ایک بار پھر آنے سامنے آگئے ہیں۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید الفطر 24مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عیدمنانا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق بتا عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں24 تاریخ کو عید ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *