ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج 70 ویں نمبر پر آگیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 70 واں نمبر

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ماضی کی نسبت آج کراچی میں صورتحال بہتر ہے، 2014 سے پہلے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج 70 ویں نمبر پر آگیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے سر ہے، کوششوں میں حساس اداروں، پولیس، رینجرز نے کردار ادا کیا، کراچی کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ الحمد اللہ کراچی میں صورتحال آج بہتر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی نے کراچی میں بہتر صورتحال کا کریڈٹ سول انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز خصوصاً پولیس اورسندھ رینجرز کو دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال میں کراچی کے شہریوں کا بھی اہم کردار ہے انشااللہ مزید امن واستحکام آئے گامیجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ آج ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 70 واں نمبر ہے اور 2014 میں6ویں نمبر پر تھا۔کرائم انڈیکس 2018 کے مطابق جرائم کے حوالے سے بھارت کا شہر دہلی 65ویں، بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 38ویں نمبر پر ہے۔ جرائم کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے دو شہر ٹاپ 10 میں ہیں۔ انڈیکس کے مطابق ڈربن 5ویں اور جاہانسبرگ 7ویں نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *