شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شبلی فراز

شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا،انہوں نےسیاست کو کاروبارکیلئے استعمال کیا

اسلام آباد : (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کے لئے ہے جب کہ شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔ انہوں نے سیاست کو کاروبار کے لئے استعمال کیا۔ دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس چینی کی برآمد کے باعث پیدا ہونےو الے بحران کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونے کے بعد اسے عام کردیا۔ انکوائری کمیشن نے حکومت، اپوزیشن اور شوگر ملز مالکان میں سے بیشتر کو قصور وار ٹھہرا دیا۔اسد عمر، رزاق داود، پنجاب کابینہ رپورٹ میں قصور وار نکلے۔ جہانگیر ترین، خسرو بختیار، مونس الہی بھی قصوروار قرار دئیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شوگر ملز مالکان نے سیلز ٹیکس چوری کی اور جعلی فروخت میں ملوث نکلے،سلمان شہباز کی شوگر مل بھی قصور وار قرار دی گئی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینا غلط فیصلہ تھا،چینی پر دی جانے والی سبسڈی کا فیصلہ بھی غلط تھا، ای سی سی اور کابینہ کے فیصلوں پر رپورٹ میں سوالیہ نشان لگا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *