گیم آف تھرونز نے ایک مرتبہ پھر ایمی ایوارڈ جیت لیا

لاس اینجلس: (پاکستان فوکس آن لائن) مقبول ترین سیریز ’گیم آف تھرونز‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ایچ بی اوکی مقبول ترین سیریز’گیم آف تھرونز‘ نے ایمی ایوارڈزکے رنگا رنگ میلے میں سال کا بہترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مشہورسیریزنے اس سال بارہ مختلف کیٹیگریوں میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔
فینٹیسی سیریز جو اس سے قبل لگاتار آٹھ مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہو چکی ہے جن میں سے تین مرتبہ اس نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔گیم آف تھرونز کی تیسری قسط ’’ دی لانگ نائٹ ‘‘ ڈرامہ سیریز کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی قسط تصور کی جاتی ہے تاہم یہ شائقین کو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہی اور سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد مداحوں نے اس قسط کو دوبارہ بنانے کے لئے آن لائن درخواستیں دائر کی۔

کنگ ان دی نارتھ، مدر آف ڈریگن اوردی لاسٹ لینسٹرجیسے بہترین کرداروں نے اس سیریزکو چارچاند لگائے۔ ٹیرین لینسترجیسا بہترین کردار ادا کرنے پر پیٹر ڈنکلیج کو بہترین معاون اداکارکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فینٹسی سیریزاس سے قبل لگاتار آٹھ مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوچکی ہے جس میں سے تین مرتبہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *