برطانیہ میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد،مشتبہ شخص گرفتار

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسی نے ان افراد کو قتل کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے تعلق رکھتی ہےجو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی، ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈریو مارینر نےکہا کہ ’ ہم متاثرین کی شناخت کررہے تاہم یہ عمل طویل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ ہم حادثے کے سلسلے میں لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جو تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس کی تحویل میں رہے گا‘۔لندن کی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ لندن کے وسط سے 20 میل کے فاصلے پر دریائے تھیمز کے قریب گریز کے علاقے میں واقع واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں موجود کنٹینر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *