قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے شدید احتجاج

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر نارویجن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے قرآن پاک کی بےحرمتی پر حکومت اورعوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرحکومت اورعوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش سے آگاہ کرے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔دوسری جانب دنیا بھر میں مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *