قطر کا پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) قطر پاکستان میں براہ راست معاشی سرگرمیوں اور جمع شدہ رقم کی صورت میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کرے گا۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اشتراک کا حجم نو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
Upon the directives of HH the Amir, the Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs announces of new investments in the form of deposits and direct investments worth a total of QR3 billion in the Islamic Republic of Pakistan. pic.twitter.com/zmH07cFRew
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) June 24, 2019
امیر قطر دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد گزشتہ روز واپس روانہ ہو گئے ہیں تاہم اس موقع پر تین ایم او یوز پردستخط بھی کیے گئے لیکن اب خوشخبری سامنے آئی ہے کہ قطر پاکستان کو سرمایہ کاری اور ڈپازٹ کیلئے تین ارب قطری ریال فراہم کر ے گا ۔
Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs: "The Qatari-Pakistani economic partnership will amount to $9 billion. Qatar affirms its aspiration for further development in the relations between the two countries at all political, economic, sports and cultural levels."
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) June 24, 2019
قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور قطر کی اکنامک پارٹنر شپ کا حجم 9 بلین ڈالر ہو جائے گا ۔قطر کی جانب سے یہ اعلان امیر قطر کے پاکستان کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آیا ہے ۔قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ۔نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی ، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے ،وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی ۔یاد رہے کہ قطر کے امیر جب ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہونے لگے تو انہوں نے پاکستان کے چین کی شراکت سے بنائے گئے شاہکار طیارے جے ایف تھنڈر کا معائنہ بھی کیا ۔