وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

بھارہ کہو کرونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آنے پر مکمل سیل، آمدورفت پر پابندی

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاجس کی وجہ سے اسلام آباد سے ملحقہ علاقہ بھارہ کہو کو انتظامیہ اور فوج نے مکمل سیل کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی کیسز میں اضافہ ہونے لگ گیا ہے،جس کے بعد اسلام آباد سے ملحقہ علاقہ بھارہ کہو کو انتظامیہ اور فوج نے مکمل سیل کر دیاہےاور بھارہ کہو سے اسلام آباد آنے والا راستہ بھی مکمل طور پر بندکر دیا گیاہے۔بھارہ کہو سے کوروناوائرس کے مزید نو مریض سامنے آنے کے باعث اس علاقے کو سیل کیا ہے اور بھارہ کہو میں رپورٹ ہونے والےکل مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے ۔
زرائع کے مطابق6 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت جبکہ 9یہاں کے رہائشی ہیں ۔ پاک فوج کی جانب سے 6 مقامات پر چیک پوسٹس قائم کیے گئے ہیں اور علاقے میں ہر قسم کے افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع قراردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے 7اپریل تک اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کا حکمنامہ جاری کر دیا گیاتھا۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا تھاکہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹس،شاپنگ مالز ،پرائیوٹ دفاتر اور ریسٹورینٹس کو بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب تمام سرکاری دفاتر 10 بجے سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر 10 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیےجس کے مطابق سندھ میں کیسز کی تعداد 413، پنجاب میں 296 تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں مزید ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ اگر ملک میں مجموعی تعداد پر نظر ڈالیں تو اس وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 413 ہے جبکہ پنجاب 296 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ادھر پنجاب میں مزید 24 گھنٹو کے دوران نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 296 کنفرم مریض ہیں۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد خیبر پختونخوا میں مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔اسی طرح بلوچستان میں 110 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں 80 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *