عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اوربچوں کو پیلٹ گن،جنسی تشدد،ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے
اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین، بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پلیٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی پیروکار قابض مودی سرکار کے حکم پرغاصب بھارتی افواج کے ہاتھوں رقم کی جانےوالی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا نے مرتب کررکھی ہیں۔ اس سفاکیت پر روا رکھا جانے والا سکوت انسانی حقوق اورعالمی انسانی قوانین کے خلاف ہے جسے گوارا نہیں کیا جانا چاہیے۔
These atrocities by Indian Occupation forces on orders of the Hindutva Supremacist Occupation Modi govt are well documented by UN, HR orgs & intl media. A continuing silence in the face of such blatant abuse is against int human rights & humanitarian laws & must be unacceptable
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2020