مہندی کی تقریب میں اقراعزیزاوریاسرحسین کا ڈانس

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب دوران بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اداکارہ اقرا عزیز اوریاسر حسین کی شادی کو رواں برس کی آخری بڑی شادی قراردیا جارہا ہے اور مداحوں کے ساتھ ساتھ دونوں فنکار بھی اپنی شادی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔
گزشتہ روزاقرا اوریاسر کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہانیہ عامر اورعاصم اظہر کے ساتھ متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ تاہم مہمانوں سے زیادہ دلہا دلہن اس موقع پر خوش نظر آئے جب کہ دونوں نے مہندی کی تقریب کے دوران بالی ووڈ گانے ’’مورنی‘‘ پر ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔
دوسری طرف جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین اقرا اوریاسر کونئی زندگی کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگ دونوں پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یاسرخود کوایسا سمجھ رہے ہیں جیسے کہ وہ بالی ووڈ کے اداکارہوں۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اوریاسر حسین کی جوڑی کل یعنی 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *