دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے 20رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لئے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ، 11 رکنی سپورٹنگ سٹاف بھی کل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے قومی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوگا۔پی سی بی حکام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان اظہر علی ، بابر اعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عمادوسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ ، روحیل نذیر ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، سہیل خان ، عثمان شنواری ، اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ میں سے ٹیم منیجر منصور رانا، کوچ مصباح ا لحق ، بیٹنگ کوچ یونس خان، اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد،اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم، فیلڈنگ کوچ عبدالحمید سمیت 11 افراد ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔قومی ٹیم کل رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی، جہاں وہ بلیک فینچ نیو روڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا، 13 جولائی کو پاکستانی ٹیم ڈربی شائر کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم ڈربی شائر میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی، پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل 4 ڈے پریکٹس میچ کھیلے گا، جب کہ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *