سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع دے دی۔ عدالت نے حکومت کو 6 میں قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے مختر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا 28 نومبر سے توسیع دے رہے ہیں، 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے فیصلے میں کہا حکومت ایک سے دوسری پوزیشن لیتی رہی، حکومت نے ترمیم کیلئے 6 ماہ کا وقت مانگا، معاملہ پارلیمنٹ اور حکومت پر چھوڑتے ہیں، آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی پر قانون خاموش ہے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی موجودہ تقرری 6 ماہ کیلئے ہوگی، ہمارے سامنے سوال آیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں، آئین کے مطابق صدر مملکت افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *