ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لیے قرض دیا گیا ہے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لیے قرض دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری خدمات کا معیار بہتر اور جدید منصوبوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق روزگار کی تلاش میں گاؤں دیہاتوں سے مسلسل لوگ نکل مکانی کر کے شہری آبادی میں بس رہے ہیں جس کے باعث شہری آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، ان مسائل میں پبلک ٹرانسپورٹ، انفرا اسٹریکچرز، سالڈ ویسٹ اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔
موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کے 7 شہروں جن میں بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودہا اور ڈیرہ غازی خام شامل ہیں، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کر رہا ہے، قرض کی رقم سے ان شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لئے فیزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *