کرونا کے خلاف پاکستان کا قائدانہ کردار، برطانیہ کا مزید امداد کا اعلان

کورونا سے جنگ، برطانیہ پاکستان کو 4.39 ملین پاؤنڈ امداد دے گا

اسلام آباد : (پاکستان فوکس آن لائن) برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے لیے مزید امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کورونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کو 4.39 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹوفر ٹرنر نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈ کی مزید امداد دے گا۔
انہوں نے کہا پاکستان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے معیشت کی بحالی کےساتھ ضرورت مندوں کی صحت اور حفاظت کا بھی خیال رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *