بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے کمسن بچے کو شہید کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے گزشتہ روات لیپا سیکٹر کے قریب تلواری گاؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ شہید جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے آرٹلری اور مارٹر استعمال کیے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی میں فارنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہےرواں سال بھارت نے 1546 بار ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کی جس کے نتیجے میں 14 پاکستانی شہید اور 114 زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *