پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،954پوائنٹس کی کمی

کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ،اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی جا رہی ہے جس کے سبب 954سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 41603 پر تھا اور ابتدئی 30 منٹ میں 600 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ابتدائی گھنٹے میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا تھا اور انڈیکس مزید کمی کے ساتھ 40,996.82 پر آگیا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے بہتری بھی دیکھی گئی جب 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں میں اعتماد کا فقدان نظر آیا اور مزید انویسٹمنٹ سے ہاتھ کھینچ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *