بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں: مشیر خزانہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر میں مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ میں بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اہداف کے حصول میں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اخراجات، مالی خسارے پر قابو پانے اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔
I want to appreciate the Armed Forces leadership for limiting their budget and thus contributing towards govts drive of managing expenditures, reducing fiscal deficit and achieving economic stability. All of us have to play our role in meeting our national goals.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) June 4, 2019
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فوج کی قیادت کی جانب سے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔انہوں نے بھی ٹویٹ لکھا کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر وترقی میں صرف کیا جائے گا۔