کورونا کے پیش نظر پی سی بی نے ملازمین کی برطرفی کا نوٹس واپس لے لیا

ہم نے اپنے فیصلےکا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پرفوری نظرثانی کی، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے 55 ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹس ایک روز بعد ہی واپس لے لیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورڈ کے اسٹاف اراکین کو رواں ہفتے ملازمت سے برخاست کرنے کے لیے جاری کیے گئے نوٹسز واپس لیے گئے ہیں۔
واضح رہے دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور پہلے مرحلے میں لوئر گریڈ کے پانچ ہیلپرز اور آفس بوائز کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔جب کہ گزشتہ روز پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے 10 چھوٹے ملازمین کو فارغ کیا تھا جنہیں اب دوبارہ نوکریوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔پی سی بی نے کورونا وائرس کے موجودہ حالات کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ فی الحال روک دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *