آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، شعیب ملک قیادت کریں گے

لاہور، (پاکستان فوکس آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جب کہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں عابد علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، حارث سہیل، عماد وسیم، عمر اکمل، شان مسعود، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچزصرف اورصرف اشتہارات کے بغیردیکھنے کیلئےوزٹ کریں
ویب سائٹ سے دیکھنے کیلئے
www.tapmad.com
اینورائیڈ پر دیکھنے کیلئے
http://bit.ly/tapmad_Android
آئی او ایس پر دیکھنے کیلئے
http://bit.ly/tapmad_iOS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *