علامہ عباس کمیلی کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔علامہ عباس کمیلی گزشتہ چار ماہ سے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کا شمار پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا، وہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ تھے ۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے بھی آواز اٹھائی ، ان کی عمر 70 سال تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *