امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن)امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ٹیلی فونک پر امریکا ایران کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایران امریکا کشیدگی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکا ایران کشیدگی اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔
امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر کااپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ ہے،انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ اوراشرف غنی سے بات چیت مثبت رہی ۔امریکی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ امریکاجنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو بھرپورجواب دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *