آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی

پوچیفسٹروم: (پاکستان فوکس آن لائن)بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بنگلا دیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرایا۔
بھارت نے بنگلا دیش کو 178 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کیا گیا۔ بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے۔بنگلا دیشی کپتان اکبر علی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی جانب سے جیسوال کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں تلک ورما 38 جبکہ ڈی سی جورل 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور انڈین بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
بنگلا دیش کی جانب سے اویشیک داس نے 3 جبکہ شریف السلام اور تنظیم حسن نے دو، دو جبکہ رقیب الحسن نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں 177 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کے بلے باز پرویز حسین نے 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان اکبر علی نے 43 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بنگلا دیش کی ٹیم کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *