پی ایس ایل میں آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز مدمقابل ہونگے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، جیت کی صورت میں لاہور قلندرز تیسری پوزیشن پر قبضہ جما سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے سپرمقابلوں کا آج پھر سے آغاز ہوگا،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑی شام سات بجے میدان میں اتریں گے، اب تک دونوں ٹیمیں نو بار آمنے سامنے آئی ہیں،جن میں سے آٹھ بار پشاور زلمی، اور صرف ایک بار لاہور قلندرز کو کامیابی ملی،دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل فائیو کے گزشتہ میچ میں بھی ٹیم زلمی کو سولہ رنز سے فتح ملی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال نے اس میچ کو بہت ہی دلچسپ بنا دیا ہے۔ لاہور قلندرز کا یہ ساتواں میچ ہوگا جبکہ پشاور پی ایس ایل میں اپنا نواں میچ کھیلے گی۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلا م آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، لاہور قلندرز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔اگر یہ میچ لاہور قلندرز جیتتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آجائے گا، اور پشاور زلمی جیت کی صورت میں پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *