بلاول کی نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کے بعد مریم نواز شریف بھی میدان میں آ گئیں

لاہور(پاکستان فوکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج وفد کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تیمارداری کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم کو علاج کی مکمل سہولیات دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نواز شریف اپنے موقف پر کھڑے ہیں اور سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز شریف خاموش نہیں بلکہ اپنے والد کی تیمارداری میں مصروف ہیں اور یہ ایک اہم داری ہے، وہ بات کرتی رہتی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہوں گی۔بلاول بھٹو داری کی جانب سے ملاقات اور میڈیا کیساتھ گفتگو کے بعد مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” بلاول بھٹو زرداری آپ کی فکرمندانہ اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، جو میرے لئے بہت معنی رکھتی ہیں۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کیساتھ ہیں، خدا آپ کا حامی و نصر ہو۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *