کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد وفاقی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی، کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی نے نوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں نوازشریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی اورمیرے خیال میں سب وزرا کا اس فیصلے کا حامی ہونا مشکل ہے، متعدد وفاقی وزراء نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے اور کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں۔وزیر سائنس نے کہا کہ نوازشریف دوران اقتدار اتنے مصروف رہے کہ اپنے علاج کے لئے اسپتال نہیں بناسکے، اس پرمسلم لیگ (ن) کو پہلے قوم سے معافی مانگی چاہیے کہ (ن) لیگ اپنے دود حکومت میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نوازشریف کا علاج ہوسکے۔فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کا بیانیہ ہے کہ نوازشریف کو باہر بھیجا جائے کیونکہ ملک میں ایسا کوئی اسپتال نہیں ہے، نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا یہ نہ کہتا کہ یہاں میرے علاج کا اسپتال نہیں ہے، بہرحال یہ بدقسمتی ہے، دیکھتے ہیں پارٹی اس معاملے میں کیا فیصلہ کرے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تاحال کابینہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی، اگر ان کا نام ای سی ایل میں ہے تو اسے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے، ابھی تک ایسی کوئی سمری کل کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا نوا زشریف کو باہر بھیجا جائے کیونکہ ملک میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں ہے، نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا، میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں میرے علاج کا ہسپتال نہیں ہے، بہر حال یہ بدقسمتی ہے، پارٹی فیصلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *