بھارت کا پاکستان کیخلاف جارحیت کا منصوبہ بے نقاب

کشمیر سے دنیاکی نظریں ہٹانے کیلئے فروری یا مارچ میں مس ایڈونچر کا امکان

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارت کا پاکستان کے خلاف جارحیت کا خوفناک ترین منصوبہ بے نقاب، بھارت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے اندر مس ایڈ ونچر کر سکتاہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد اوربھارت میں آ زادی کی تحریکوں سے پریشان مودی سرکار نے اپنی خفت اور عالمی برادری کی کشمیر سے نظریں ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف خوفناک ترین منصوبہ تیار کر لیا ۔
نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ یا کوئی مس ایڈنچر کر سکتا ہے ، دنیا کی نظر میں اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلئے بھارت نے دنیا بھر سے اپنے ملٹری اتاشی بلا لیے جنھیں نو روزہ بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بریفنگ پاکستان میں بھارتی ڈیفنس اتاشی دیں گے جس کامقصد تمام ملٹری اتاشی کا دنیابھر کی رائے عامہ کو بھارت کے حق میں کرنا ہوگا تاکہ 27فروری کی طرح بھارت کودوبارہ ہزیمت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ مصدقہ ترین ذرائع نے تصدیق کی پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی پلان تک رسائی حاصل کرکے بھارتی فورسز کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھی ہوئی ہے ،پاکستانی اداروں نے بھارتی پلان پر اپنی حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے اوربھارت کی جانب سے مس ایڈونچر کے جواب کی بھی مکمل تیاری کر لی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *