پاکستان سپرلیگ4 کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن ) پاکستان سپرلیگ4 کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ پشاور زلمی نے گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ زلمی نے 10 میچ کھیل کر 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی دس میچ کھیل کر14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور گروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پلے آف مرحلے میں 13 مارچ کو میگا ایونٹ کی ٹاپ ٹیمز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ایلمینیٹر مرحلہ میں 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔ 14 مارچ کو جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ پلے آف میچ ہارنے والی ٹیم سے 15 مارچ کو ہو گا، میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *