ایشل فیاض، خلیل الرحمان کی شادی، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

خلیل الرحمان کی دوسری شادی کی افواہیں، اداکارہ ایشل فیاض کا موقف بھی آگیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) مقبول ترین آن ائر ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر کی ان کی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی ہیروئن ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں زیرگردش رہیں جس کی خلیل الرحمان قمر پہلے ہی تردید کرچکے ہیں اور اب اداکارہ ایشل فیاض نے بھی دو ٹوک موقف دیدیا، انہوں نے کہا کہ خلیل صاحب اور میرا راشتہ صرف ایک ایکٹر اورڈائریکٹر کا تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں، کوئی حق نہیں رکھتا کہ کسی کے بارے میں بھی سچ جانے بغیر ایسی خبریں شائع کردیں، جب بھی شادی ہوئی سب سے پہلے آپ کو پتہ چلے گا، ابھی تک تو میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسی خبریں خود میری لئے بھی حیران کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں خلیل الرحمان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ٹیلنٹ پرکھ کر مجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میرا اور خلیل الرحمان کا رشتہ اداکار و ہدایت کار کا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ اپنے کریئر کی جانب مرکوز ہے اور میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم میں نے جب بھی شادی کی تو لوگوں کو بتا کر کروں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *