ترک صدر طیب اردوان ترک خاتون اول کے ہمراہ پاکستان کیلئے روانہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ترک صدر طیب اردوان پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے،ترک خاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ ہیں، ترک صدر طیب اردوان2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،ترک صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے نور خان ایئربیس، ایکسپریس وے اور ریڈ زون کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیدیا گیا ہے۔ معزز مہمان کی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر طیب اردوان کے ساتھ کابینہ ارکان، سینئر حکام اور ترک کارپوریشنز کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی جبکہ دونوں رہنما پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک مشترکہ سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔ترک صدر کے دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
ترک صدر طیب اردوان پاکستانی ہم منصب سے ملاقات جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ طیب اردوان اور عمران خان پاک ترک بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *