امریکی بحریہ کے جہاز میں زوردار دھماکا اور آتشزدگی، 21 افراد زخمی

آتشزدگی سے زخمی ہونے والوں میں امریکی بحریہ کے 17 اہلکار بھی شامل ہیں

کیلی فورنیا: (پاکستان فوکس آن لائن) امریکی شہر سان ڈیاگو کے بحری فوجی اڈے میں کھڑے امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 17سیلرز سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈیاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز ’سان ڈیاگو‘ کے بحری اڈے پر جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔ تمام افراد کو جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے، حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پینٹاگون میں امریکی بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل چارلس براؤن نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کی دھوئیں کے باعث سانس لینے میں مشکل ہوئی ۔ جہاز کے عملے میں عام طور پر تقریبا ایک ہزار افراد سوار ہوتے ہیں ۔ تاہم ابھی دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *