رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔رابی پیرزادہ کی ویڈیو میں انہوں نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیوز کا تذکرہ کیا جب کہ اس دوران بات کرتے ہوئے وہ اشک بار بھی ہوئیں۔
رابی پیرزادہ نے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا اور اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے نئے سفر سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ذاتی ویڈیوز لیک ہونےکے بعد پہلی بار کھل کر اس معاملے پر بات کی ہے اور خود کو پیش آنےو الے مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔
تقریبا 9 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں رابی پیرزادہ سیاہ لباس اور پردے میں دکھائی دیں، ویڈیو کے دوران بات کرتے ہوئے وہ متعدد بار اشکبار ہوتے ہوئے دکھائی دیں۔
رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے آغاز میں ہی اسلامی تعلیمات کا ذکر کیا اور مداحوں کو مشکلات میں خدا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔رابی پیرزادہ نے ویڈیو میں بتایا کہ جب ان کی ذاتی ویڈیوز کو لیک کیا گیا تو لوگوں نے ان کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کیں اور انہیں جہاں نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی، وہیں کئی افراد نے ان کا ساتھ بھی دیا۔
رابی پیرزادہ کے مطابق جب ان کی ویڈیوز لیک کی گئیں تو کئی خواتین نےان سے رابطہ کرکے ان کے حق میں مظاہرے شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ کوئی بھی آپ کے خلاف کچھ نہیں بولے گا۔گلوکارہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں ’می ٹو مہم‘ کی طرح ’میرا جسم میری مرضی‘ کے تحت مہم چلانے کے لیے بھی اکسایا گیا، تاہم وہ یہ سب نہیں کرنا چاہتیں کیوں کہ ’ان کا جسم ان کے پیدا کرنے والے کی مرضی‘ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *