وزیرخارجہ کی عمان کے نئے حکمران سلطان حیثم بن طارق سے ملاقات

شاہ محمود قریشی نےنئے حیثم بن طارق سے سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کی

مسقط: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے نئے حکمران سلطان حیثم بن طارق سے ملاقات کی جس کے دوران سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود نے مسقط میں نئے فرمانروا سلطان حیثم بن طارق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سلطان قابوس مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پرجانے جاتے تھے، پاکستان کی حکومت اورعوام، عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ اور عمانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلطان قابوس کے دورحکومت میں “عمان” نے مثالی ترقی کی، وہ ہردلعزیز لیڈر تھے جن کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سےمحروم ہوا۔
سلطان حیثم بن طارق السید نے عمان اور پاکستان کے مابین تعلقات کے فروغ کا عزم کیا اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی جانب سے امن کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *