گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دئے گئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دئے جا رہے ہیں۔ جبکہ تیل و گیس کی مقدار کے تعین کے لئے ٹیسٹنگ کا عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 ہزار 470 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔ ٹیسٹنگ کا عمل 48 سے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا، تیل و گیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار ہوگی۔بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کنفرم ہونے پر انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔ واضح رہے ایگزون موبل، ای این آئی پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل مل کر کام کر رہی ہیں، کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے گذشتہ روز موصول ہونے والی خبر کے مطابق ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے 14ارب لاگت سے 5 ہزار470 میٹر زیرسمندر (لائنرتک)ڈرلنگ مکمل کرتے ہوئے تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی ۔ڈرلنگ کمپنی نے تیل وگیس کی حقیقی مقدارکا تعین شروع کردیا ہے ۔ یہ عمل آئندہ تین روز میں مکمل جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہو سکتی ہے ۔ ایگزن موبل کمپنی کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے 11جنوری 2019ء کو شروع کی گئی ڈرلنگ لائنر تک مکمل کرلی گئی ہے ۔ای این آئی، ایگزن موبل، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل اس کنویں میں 25 فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں اور اسی تناسب سے چاروں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کے تخمینی ذخیرے 9 ٹریلین کیوبک فٹ تک رسائی کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈرلنگ کمپنی گیس وتیل کے ذخیرے کی حقیقی مقدار کا تعین کرنے کے لیے 200 میٹر ذخیرے میں رسائی شروع کردی ہے ۔ ہائی پریشر کے باعث یہ عمل محتاط انداز میں آئندہ تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کا عمل شروع ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *