مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائی کے لئے ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت خود کروں گی۔پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریلیوں میں نواز شریف کی رہائی اور رول اف لاء کا معاملہ اٹھاؤں گی، آزادی اظہار، عوامی نمائندوں کو سزا دلوانے کے ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کروں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا عوامی مینڈنٹ کی چوری اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنے پر بھی احتجاج ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *