وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد کی ملاقات

منامہ:(پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
بحرین پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی الحضیبہ محل میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سلطنت بحرین کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو بحرین کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *