احسان اللہ احسان کے فرار کی سرکاری سطح پر باقاعدہ تصدیق

کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان کے ‘فرار سے متعلق خبر صحیح ہے، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تصدیق کردی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ ‘احسان اللہ احسان کے بارے میں جو خبر آرہی میں نے بھی پڑھی ہے اور وہ صحیح ہے، جی پتہ چلا ہے تو کہہ رہے ہیں صحیح ہے، بہت کچھ کر رہے ہیں ہمیں اچھی خبر ملے گی۔
یاد رہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک آڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہو کر ترکی پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *