بی این پی مینگل نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، سردار اختر جان مینگل

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)بی این پی مینگل نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔اختر مینگل کا کہنا تھا ایوان میں موجود اور اپنی بات کرتے رہیں گے، پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کر کے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے، افسوس کی بات ہے یہاں ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، ہم نے 2 سال تک اس تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے پرعملدرآمد کا انتظار کیا ہے، مزید بھی کرنے کو تیار ہیں لیکن کچھ شروع تو کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی جس کا بھائی لاپتا تھا اس کے بازیابی کےلیے وہ چارسال لڑتی رہی، اس لڑکی نے دو دن پہلے خود کشی کر لی،اس کی ایف آئی آرکس کے خلاف کاٹی جانی چاہیے؟اختر منگل نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، خدا کے لیے بلوچستان کو ساتھ لےکر چلنا چاہتےہیں تو ان معاہدوں پرعمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملایا آپ کے ساتھ، گلہ نہیں کر رہے، صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت ہر موقع پر ووٹ دیا، اپوزیشن اور حکومتی بیچز کی طرف سے الزام لگایا گیا کہ 10 ارب میں ہم بک گئے؟انہوں نے کہا کہ آپ کا ایک ایک بال بلوچستان کا قرض دار نکلے گا بلوچستان آپ کا قرض دار نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں بی این پی مینگل کے چار ارکان ہیں جب کہ بی این پی مینگل کا سینیٹ میں ایک رکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *