’ٹرام پر نامعلوم شخص کی فائرنگ اور ۔۔‘ نیوزی لینڈ کے بعد ہالینڈ میں ہولناک واقعہ

ہالینڈ میں ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

ایمسٹرڈم:(پاکستان فوکس آن لائن) نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر اتریخت میں نامعلوم ملزم کی ٹرام میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹرام پر فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد حکام نے ٹرام اسٹیشن کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا اور اینٹی ٹیررازم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں کو کلئیر رکھیں تاکہ رضاکار جائے وقوعہ تک پہنچ سکیں جب کہ تین ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز دہشتگرد نے النور اور لین ووڈ مساجد میں نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید ہوئے تاہم متعدد زخمی ہوئے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *