پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کر کے برطانوی شاہی جوڑا واپس روانہ

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گیا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چار روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔اس موقع پر شاہی جوڑے نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران شاہی جوڑا پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں نظر آیا جسے پاکستانی مداحوں نے خوب سراہا۔دورے پر برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر نامور شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور اسے خوش آئند قرار دیا۔برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گیا ہے جہاں ان کو پاکستانی اعلی حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے رخصت کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *