جعلی بینک اکاؤٹس کیس: ناصر عبداللہ وعدہ معاف گواہ بن گئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار اماراتی شہری ناصر عبد اللہ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
آصف علی زرداری اور دیگر بڑی شخصیات کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں دبئی کا شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔دبئی کا شہری ناصر عبد اللہ لوتھا جعلی بنک اکاؤنٹس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور اس نے عید الاضحی سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی اور انہوں نے مجھے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی، تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر افراد کے خلاف دائر جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔نیب نے ناصرعبد اللہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا، اہم شواہدحاصل کر لیے، ناصر عبداللہ کو احتساب عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔ ناصر عبداللہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد تھے۔اماراتی شہری ناصرعبداللہ لوتھا نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد نے بطور مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کیا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے، ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *