پاکستانی خواتین کرکٹرز کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

پاکستانی خواتین کرکٹرز کھیل کے میدان سے باہر بھی کسی سے کم نہیں۔۔۔ بیٹ باکسنگ میں ’راک سٹار‘ پرفارمنس

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پسندیدگی کے نئے ریکارڈ بنا لیے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری پاکستانی خواتین کرکٹرز کی مختصر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہایت پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں کپتان بسمہ معروف ہاتھ میں بلے کو مائیک کی طرح تھامے گانا گانے کا پوز دکھا رہی ہیں، جب کہ ان کے ساتھ ٹیم کی دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں خاتون بلے باز منیبہ علی، وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو ٹی 20 ورلڈ کی تشہیر کیلئے بنائی گئی ہے، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے آفشل ٹوئٹر اکوؤنٹس سے شیئر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی وومن کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *